اردو

urdu

ETV Bharat / state

رہنما خطوط کی خلاف ورزی، اسکول سربمہر، جرمانہ عائد

کورونا وائرس گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک نجی اسکول کو سربمہر کرنے کے علاوہ تیس ہزار روپیہ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

رہنما خطوط کی خلاف ورزی، اسکول سربمہر، جرمانہ عائد
رہنما خطوط کی خلاف ورزی، اسکول سربمہر، جرمانہ عائد

By

Published : Apr 12, 2021, 7:59 PM IST

کورونا وائرس گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کی پاداش میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انتظامیہ نے ایک نجی اسکول کو سربمہر کر دیا۔ اسکے علاوہ اسکول انتظامیہ پر تیس ہزار روپیہ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بڈگام ضلع انتظامیہ کو شاہ ہمدان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، خمینی چوک، بمنہ کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی تھی، جسکے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے سی ای او کو اسکول کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔

چیف ایجوکیشن افسر بڈگام نے جب اسکول کا دورہ کیا تو انہوں نے اسکول میں معمول کے مطابق کلاس ورک جاری ہونے پر اسکول کو بند کرکے تیس ہزار روپیہ کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق ’’سرکاری ہدایات کی صریح مخالفت اور طلبہ کے صحت کا خیال نہ رکھنے کی پاداش میں اسکول کے خلاف یہ اقدامات اٹھائے گئے۔‘‘

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کووڈ19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سرکاری حکمنامے میں یہ ہدایت بھی جاری کی گئی تھی کہ ’’خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details