اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: اسکول میں نو بچے کورونا وائرس مثبت، اسکول پانچ روز تک بند - گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول

جموں کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ایک اسکول میں نو بچے کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے اسکول کو پانچ روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

File photo
File photo

By

Published : Mar 23, 2021, 9:53 PM IST

بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے انتظامیہ نے اسکول کو پانچ روز تک احتیاطی طور پر بند کیا ہے۔

چیف ایجوکیشن افسر بڈگام محمد امین نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول ہرد پنزو میں ماس سیمپلنگ کا عمل جاری تھا اور اس دوران نو طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کو احتیاطی طور پر فلحال پانچ دنوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مثبت آنے والے بچوں کے رابطے میں آئے طلباء کی بھی سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے وادی کشمیر کے دوسرے علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع بڈگام میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے مزید چودہ نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں آج مزید آٹھ مریض اس وباعی بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا وائرس کے ایکٹیو معاملے بڑھ کر چھیانوے ہوگئے ہیں۔

آپکو بتادیں دفعہ تین سو ستر اور پھر کورونا وائرس لاک ڈاؤن، وادی کشمیر میں قریب دو سال کے بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوئی تھی۔ ایسے میں انتظامیہ نے اسکولوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ اسکولوں میں پچوں کو کورونا وائرس سے محفوط رکھنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details