ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں بدھ کی شام ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JKJ04A 8385 ہمہامہ سے بڈگام جاتے ہوئے پنڈت کالونی، شیخ پورہ علاقے میں ایک آٹو رکشا زیر رجسٹریشن نمبر JK13G 5820 کے مابین ٹکر کے نتیجے میں آٹو رکشا ڈرائیور کی موتBudgam Road Accident, Autorickshaw Driver Killed 2 Injuredجبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
Autorickshaw Driver Killed in Road Accident: بڈگام سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک دو افراد زخمی - بڈگام آٹو رکشا ڈرائیور کی موت
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہمہامہ علاقے میں بدھ کی شام ایک ٹپر اور آٹو رکشا کے مابین ٹکر Autorickshaw Driver Killed in road Accidentکے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔
زخمی ہونے والے افراد میں آٹو رکشا ڈرائیور محمد اقبال ڈار ولد محمد مقبول ڈار ساکن پنگلش، ترال کے علاوہ آٹو رکشا میں سوار مسافرین- امتیاز احمد گوجری ولد نذیر احمد گوجری اور بشیر احمد گوجری ولد محمد گوجری ساکنان بٹہ گنڈ، ترال - شامل ہیں۔ Autorickshaw Driver Killed in road Accidentحادثے میں زخمی ہوئے سبھی افراد کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں آٹو ڈرائیور محمد اقبال زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ Budgam Road Accident, Autorickshaw Driver Killed 2 Injuredانہوں نے کہا کہ ٹپر ڈرائیور اشفاق احمد پال ولد عبدالرشید پال ساکنہ شیخ پورہ کو گرفتار کرنے کے علاوہ ٹپر کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں:Budgam Road Accident: سڑک حادثے میں تین زخمی