انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو بنیادی سہولت پہنچانے کی غرض سے تعمیراتی کاموں خصوصا سڑکوں کی تعمیر و کشادگی پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں تاہم بعض مقامات پر غیر منصوبہ بند کام انجام دیے جانے پر لوگوں نے نارضگی کا اظہار کیا ہے۔
سوئی بُگ بڈگام کو پارمپورہ سرینگر سے ملانے والی سڑک پر انتظامیہ کی جانب سے برسوں بعد میگڑمائزیشن کا کام شروع کیا گیا تاہم سڑک پر بجلی کھمبوں کو کناروں پر نصب نہ کیے جانے پر لوگوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کے بیچوں بیچ نصب بجلی کے کھمبوں کو کناروں پر نصب کرنے سے سڑک مزید وسیع ہو جاتی تاہم ایسا نہ کیے جانے کے سبب ’’سڑک کی میگڑمائزیشن عوامی پیسوں کا زیاں‘‘ ہے۔