اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک بھر کے 'ٹی بی فری' اضلاع میں بڈگام پہلی پوزیشن پر

ملک کے 65 اضلاع نے ٹی بی سے پاک ہونے کی سرٹیفیکیشن کے لئے درخواست داخل کی تھی جن میں سے ضلع بڈگام کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے جبکہ ادھم پور کو گریڈ 4 کا زمرہ دیا گیا ہے۔

budgambudgam
budgam

By

Published : Mar 24, 2021, 10:17 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کو 'ٹی بی فری' ضلع کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ضلع انظامیہ نے ٹی بی کی جنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنہ 2015 سے ٹی بی کے معاملوں میں 80 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

ملک کے 65 اضلاع نے ٹی بی سے پاک ہونے کی سرٹیفیکیشن کے لئے درخواست داخل کی تھی جن میں سے ضلع بڈگام کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

ٹی بی کے خلاف جنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع کو عالمی یوم تپ دق کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ٹی بی افسر ڈاکٹر ادفر یاسین قادری کو دہلی میں ایوارڈ دیا ہے.

ٹی بی فری اضلاع میں بڈگام پہلی پوزیشن پر

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا 'اعزاز حاصل ہونے سے وہ کافی مطمئن ہیں اور اس ایوارڈ سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ ضلع کی پوری ٹیم نے لوگوں کو بیدار کرنے میں کافی محنت کی اور دیگر کئی اقدامات کئے۔ جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بینک لوٹ لیا

انہوں نے مزید کہا 'ڈبلیو ایچ او، این ٹی ای پی کے کشمیر کنسلٹنٹ ڈاکٹر تسنیم نے ان کا ٹی بی کی جنگ میں کافی ساتھ دیا ہے۔ 2015 سے ہم نے دن رات ٹی بی کو ختم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ ٹی بی کو جڑ سے مٹانے کے لیے دس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور سبھی ٹیموں نے ضلع کے کونے کونے تک پہنچ کر سروے کیا اور جو بھی کیس سامنے آئے، ان کا علاج کیا'۔

واضح رہے کہ ضلع ادھمپور کو بھی ٹی بی فری ضلع کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details