بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 14 فروری کو پولس اسٹیشن چاڈورہ کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ بادی پورہ چاڈورہ میں صبح کے اوقات میں ایک شخص جو مسجد کی طرف جا رہا تھا کو ایک شخص نے روک لیا اور بعد میں اس نامعلوم مسلح شخص نے اس سے کچھ نقدی لوٹ لی۔ اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن چاڈورہ نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 15/2023 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
پولیس نے تفتیش کے کے لیے متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ پولیس نے اس کے علاوہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا اور اسی سے متاثرہ کے ورژن کی تصدیق کی گئی پولیس نے سات مارچ کو ایک مشتبہ شخص محمد یوسف شیخ ولد عبدالرحمان شیخ ساکن رائتھن چک خانصاحب کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا اور ملزم نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم سے نقلی ہتھیار بھی برآمد کیے ہے۔برآمد ہتھیاروں میں دو ڈمی AK-47 رائفلز، نقلی فوجی وردی،دو تیز دھار چاقو ایک فیس ماسک، ایک گن شلنگ ایک رسی اور ایک جوتے کا جوڑا برآمد کیا ہے۔