اردو

urdu

ETV Bharat / state

Burglar Arrested بڈگام میں جنریٹری چوری کرنے والا شخص گرفتار - بڈگام چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کی واردات کو حل

بڈگام پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کی واردات کو حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے علاوہ مال مسرقہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Solves Burglary case within 24 hours

Breaking News

By

Published : Jan 6, 2023, 8:00 PM IST

بڈگام میں جنریٹری چوری کرنے والا گرفتار

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے چاڈورہ قصبہ سے ایک چور کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کی جانب سے 24 گھنٹوں کے اندر چوری کی واردات کو حل کرنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کارروائی کی سراہنا کی جا رہی ہے۔ Burglar Arrested in Chadoora Budgam

بڈگام پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چاڈورہ پولیس اسٹیشن کو ایک مقامی شخص خورشید احمد ڈار ساکنہ وڈی پورہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ درمیانی شب نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے ایک جنریٹر چوری کر لیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 04/2023 زیر سکشن 457 - 380 آئی پی سی کے کے تحت درج کرنے کے بعد کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران پوچھ تاچھ ایک مشکوک شخص، جس کی شناخت پولیس نے شوکت احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکنہ براری گنڈ، چاڈورہ، کے طور پر کی ہے نے اس جرم کا اعتراف کیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ شوکت احمد نے دیگر کئی ڈکیتی اور چوری کی واردات میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:Ganderbal Police Solves Four Burglary Cases گاندربل میں پولیس نے آٹھ چوروں کو گرفتار کرلیا

پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجرم کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا۔ جس میں ایک جنریٹر، پیسٹی سائیڈ سپرے موٹر، برش کٹر، انورٹر، بیٹری، ٹرانسفارمر، کینوس پائپ، پولیتھیلین کینوس اور ایک ساؤنڈ باکس شامل ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:Budgam Police Busts vehicle lifters: بڈگام پولیس نے چار گاڑی چوروں کو گرفتار کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details