اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Police Solves Burglary Case: بڈگام پولیس کی کارروائی، چوری شدہ سامان برآمد - دوکان کا دوروزہ دورکر سگریٹ کی چوری

بڈگام کے ماگام پولیس نے چوری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو چور سمیت Budgam Police Arrested Two Burglars چوری شدہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام پولیس کی کارروائی، چوری شدہ سامان برآمد

By

Published : Dec 16, 2021, 3:11 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع پولیس سٹیشن ماگام کو 10 نومبر 2021 کو مختیار احمد میر ولد عبدالعزیز میر ساکنہ حیدرپورہ کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ 06 اور 07 نومبر کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چوروں نے ان کی دوکان کا دروازہ توڑا کر ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سگریٹ لوٹ لیے۔


اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن ماگام میں قانون کی متعلق دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

بڈگام پولیس کی کارروائی، چوری شدہ سامان برآمد
دوران تفتیش چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث ایک مبینہ ملزم مظفر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ حانجی ویرہ پٹن کو گرفتار کیاBudgam Police Arrested Two Burglars ۔ جس نے مسروقہ مال کے بارے میں انکشاف کیا Budgam Police Solves Burglary Case اور بعد ازاں جس سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سگریٹ برآمد کیے گئے۔

چوری کی اس واردات کو انجام دینے میں اس کا دوسرا ساتھی ابراہیم حجام ولد محمد قاسم حجام ساکنہ نہر کالونی میرگنڈ پٹن کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس پورے کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید بازیابیاں اور گرفتاریاں متوقع ہے۔


اس موقع پر بڈگام پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details