اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں دو مبینہ چور گرفتار، نقدی برامد - etv bharat

چھان بین کے دوران پولیس نے ایک مقامی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی۔ تفتیش کے دوران شخص نے چوری کی اس واردات کو اپنے ایک ساتھی سمیت انجام دینے کا اعتراف کیا۔

بڈگام میں دو مبینہ چور گرفتار
بڈگام میں دو مبینہ چور گرفتار

By

Published : Mar 4, 2021, 11:30 AM IST

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں پولیس نے ایک چوری کی واردات کی چھان بین کرتے ہوئے دو مبینہ چوروں کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے چوری شدہ سامان اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔
رواں سال کے 25 فروری کو پولیس سٹیشن خانصاحب کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جو محمد امین شاہ ولد محمد صادق شاہ ساکنہ خانصاحب نے اپنے رہائشی مکان میں چوری کی واردات پیش آنے کے سلسلے میں درج کی گئی تھی۔ اس مناسبت سے تھانہ خانصاحب میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیرِ نمبر 18/2021 درج کیا گیا تھا جس کے بعد اس معاملے کی چھان بین شروع کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک مقامی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی۔ تفتیش کے دوران شخص نے چوری کی اس واردات کو اپنے ایک ساتھی سمیت انجام دینے کا اعتراف کیا۔
پولیس نے مزکورہ ملزم کی شناخت نور محمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ ساکنہ خانصاحب جو کہ پیشے سے ایک ڈرائیور ہے کے طور کی ہے۔ وہیں اس جرم میں اس کا ساتھی ملزم کی شناخت مختار احمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ ساکنہ خانصاحب کے طور پر بتائی ہے۔ ان کے اعترافِ جرم کے ساتھ ہی ان کے انکشاف پر چوری شدہ چیزیں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی دو گاڑیاں بھی اپنے قبضے میں لے لی جو اس جرم کے دوران استعمال ہوئی تھی۔ ان گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر JK01N-0035 اور JK01K-0565 ہیں۔

مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details