بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے میرگنڈ کراسنگ پر شبانہ گشت کے دوران 6 ٹپروں کو روکا جو غیر قانونی طور پر کھدائی کی گئی مٹی سے لدی ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس اسٹیشن بڈگام کی پارٹی موقع پر ہی 4 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا اور سبھی ٹپر گاڑیوں کو بھی ضبط کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بڈگام پولیس نے گرفتار شدہ ڈرائیوروں کی شناخت محمد ایوب ڈار ولد غلام حسن ڈار، نذیر احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکنہ پاٹواؤ، بڈگام، عادل احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکنہ ہرو بڈگام، فردوس احمد پال ولد بشیر احمد پال ساکن شیخ پورہ، بڈگام۔ جبکہ ضبط کی گئی گاڑیاں زیر رجسٹریشن نمبرات ۔ JK04B-5711۔ JK04B-1859*۔ JK01J-9891* ۔*JK01J-9891* ۔ *JK2012-J524* ۔ *JK03B-4325* ۔ بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔