بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب میں پولیس کی ایک خصوصی پولیس ٹیم نے 2 افراد کو معدنیات اور مٹی کی غیرقانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث پانے کی پاداش میں گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کام میں استعمال میں لانے والی گاڑیاں جن میں دو ٹیپر اور ایک جے سی پی شامل ہے، کو موقع پر ہی ضبط کیا گیا۔ Illegal Excavation Of Minerals in Budgam
پولیس نے گرفتار شدہ افراد کی شناخت بلال احمد گنائی ولد محمد سلطان گنائی، شاہد احمد گنائی ولد عبدالاحد گنائی ساکنان شولی پورہ بڈگام کے طور پر کی ہے جب کہ منیر احمد بھٹ ولد نظیر احمد بھٹ ساکن پائرس آباد بڈگام جو کہ جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اور اپنی گاڑی کو وہی موقع پر چھوڑ دیا۔