اردو

urdu

ETV Bharat / state

Overcrowded school van Seized گنجائش سے زائد طلبہ، اسکول وین کو پولیس نے کیا ضبط - بڈگام پولیس اسکول وین ضبط

بڈگام پولیس نے اسکول وین کو گنجائش سے زیادہ بچوں کو وین میں اسکول لے جانے کی پاداش میں گاڑی کو ضبط کر لیا۔ Overcrowded school van Seized in Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 29, 2022, 3:43 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کی صبح ایک منی وین (گاڑی) زیر رجسٹریشن نمبر JK01P-4582 کو اُس وقت ضبط کر لیا جب اس میں سیٹوں کی تعداد سے کہیں زیادہ اسکولی بچے موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر باغ علاقے کے قریب آئی جی روڈ پر وین کو روک کر اور معلوم ہوا ہے کہ وین میں 13بچوں کو بٹھایا گیا ہے جبکہ گاڑی میں کُل 07 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ Budgam Police Seized Overcrowded school van

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں سوار اسکولی بچوں کو لاحق خطرے کے پیش نظر اور موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کی پاداش میں متعلقہ دفعات کے تحت وین کو ضبط کر لیا گیا۔ بعد ازاں اسکولی بچوں کو ایک متبادل گاڑی میں اسکول (المستقیم اسلامک اسکول) حیدر پورہ پہنچایا گیا۔ School Van seized in Budgam

مزید پڑھیں:اسکول وین کی زد میں آنے سے بچہ ہلاک

ایس ایس پی بڈگام نے اسکول حکام خصوصاً والدین سے قانون کی پاسداری کرنے اور اسکولی بچوں، عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ لوگوں کے لیے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے اپنے کردار کو ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ہونے سے بچا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details