بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن بیروہ کو ملشولہ، اٹلی گام کے قریب ایک عدم شناخت لاش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی بیروہ پولیس اسٹیشن سے ایک پولیس پارٹی موقع پر روانہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاش کی شناخت میں بڈگام پولیس کی مدد کریں تاکہ متوفی کو قانونی و طبی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا جا سکے۔
پولیس نے متوفی کی تصویر سمیت دیگر معلومات بھی شیئر کی ہے۔ بڈگام پولیس کے مطابق متوفی کا قد تقریباً پانچ فُٹ تین انچ (5' 3") ہے اور اس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ متوفی کے چہرے کا رنگ بظاہر سیاہ ہے اور اس نے پیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور گرے ٹراؤزر پہنا ہوا ہے۔ عدم شناخت لاش کو بڈگام پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد ایس ڈی ایچ، مردہ خانہ، بیروہ میں رکھا ہے۔ عوام کو متوفی کی شناخت میں آسانی ہو اس کے لیے میت کی تصویر پولیس نے پبلک ڈومین میں شیئر کی ہے۔