اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minor Girl Recovered From Delhi: اغوا شدہ کشمیری لڑکی دہلی سے بازیاب - اغوا شدہ کشمیری لڑکی دہلی سے بازیاب

ضلع بڈگام میں گزشتہ 30 نومبر 2021 کو پولیس اسٹیشن بیروہ کو ایک شخص کے خلاف شکایت موصول ہوئی کہ ایک نابالغ لڑکی جس کی عمر تقریباً 16 سال ہے، وہ 28 نومبر 2021 سے لاپتہ ہے۔ لڑکی کی گمشدگی کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو دہلی سے بازیاب Minor Girl Recovers From Delhi کرا لیا۔ وہیں ملزم پولیس کی گرفت Accused Arrested In Delhi میں ہے۔

لاپتہ کشمیری لڑکی دہلی سے بازیاب
لاپتہ کشمیری لڑکی دہلی سے بازیاب

By

Published : Dec 5, 2021, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ 30 نومبر 2021 کو ایک والد نے اپنی نابالغ بیٹی کی گمشدگی کی شکایت تھانے میں درج کرائی تھی۔ اس شکایت کے موصول ہوتے ہی پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 161/2021 درج کی گئی، اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی گئی۔

پولیس نے جب اس کیس کی تفتیش شروع کی تو اس دوران کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور کچھ لیڑز کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو راحیل احمد وانی والد محمد رفیق وانی ساکنہ شہید گنج سرینگر اغواء کر کے دہلی لے گیا تھا۔

اس بات کی تصدیق ہونے پر پولیس اسٹیشن بیروہ نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اس لڑکی کی بازیابی کے لئے Team left for Delhi to Rescue The Girl پولیس افسران کی اس ٹکڑی کو دہلی روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوپور کا نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی لوگوں سے مدد کی اپیل Sopore Youth Goes Missing

وہیں 3 دسمبر 2021 کو اغواء شدہ نابالغ لڑکی کو ملزم راحیل احمد وانی ولد محمد رفیق وانی ساکنہ شہید گنج کی تحویل سے دہلی کے کرول باغ سے بازیاب کیا گیا۔ ساتھ ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو اس وقت پولیس کی گرفت Accused Arrested In Delhi میں ہے۔ تمام تر طبی و قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details