بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے آج گوپال پورہ چاڈورہ میں اقلیتوں پر حملے کے ایک واقعہ میں چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ ان میں سے ایک ملزم نابالغ ہے۔ ملزمین میں الطاف فاروق راتھر ولد فاروق احمد راتھر ساکن دھرم بگ کرالہ پورہ، سہیل احمد ملک ولد عبد الحمید ملک ساکن پانزن چاڈورہ، فیضان خورشید پنجابی ولد خورشید احمد پنجابی ساکن دھرم بگ کرالہ پورہ، ساحل احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن ٹنگہارہ، دھرم بگ، کرالہ پورہ (جوؤئینائل) کے نام شامل ہیں۔
15 اگست 2022 کو تقریباً 20:15 بجے گوپال پورہ چاڈورہ میں اقلیتی فرقے کے گھر پر ایک گرینیڈ حملہ ہوا جس میں اقلیتی برادری کا ایک شخص کرن کمار ولد انیل کمار ساکن گوپال پورہ چاڈورہ زخمی ہو گیا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حملے کے معاملے پر ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 147/2022، زیرِ سیکشن 307 آئی پی سی اور 16 یو ایل اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں مقدمہ درج کی گئی اور تحقیقات شروع کی گئی۔
مزید پڑھیں: