بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے 'پبلک آؤٹ ریچ' پروگرام کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں تھانہ دیوس کا انعقاد عمل میں لایا۔ تھانہ دیوس تقریب کی صدارت ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹرس، بڈگام نعیم وانی نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود رہے۔ تقریب میں بڈگام قصبہ اور ملحقہ دیہات کے معزز شہریوں، ٹرانسپورٹ یونین ممبران، ٹریڈ یونین ممبران، نمبرداروں، ائمہ مساجد سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Budgam Thana Diwas
Budgam Police Organized Thana Diwas پولیس اسٹیشن بڈگام میں تھانہ دیوس کا اہتمام - بڈگام تھانہ دیوس
بڈگام میں تھانہ دیوس کے دوران پولیس نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بڈگام پولیس سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ قانون کے مطابق کیا جائے گا۔Thana Diwas observed in Budgam
تقریب کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماجی برائیوں خصوصاً منشیات کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کے لیے پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ اسکے علاوہ عوامی وفود نے کئی مختلف معاملات پولیس کے ساتھ شیئر کیے۔ چیئرنگ آفیسر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بڈگام پولیس سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ قانون کے مطابق کیا جائے گا جبکہ پولیس کے دائرہ اختیار سے باہر دیگر شکایات کو طے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
تقریب کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے بھی عوام سے تعاون کی گزارش کی گئی۔ تقریب کے انعقاد پر لوگوں نے بڈگام پولیس کی سراہنا کی۔