بڈگام (جموں و کشمیر) :بدگام پولیس کی جانب سے ضلع کے پنچایت گھر رئیتھن، خانصاحب میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی پی او خان صاحب غلام محی الدین ملک اور ایس ایچ او پی ایس خان صاحب انسپکٹر بہار احمد نے کی۔ تقریب میں رئیتھن علاقہ کے معززین، سرپنچوں اور نمبرداروں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران عوامی دلچسپی کے امور بشمول منشیات کی بدعت، سماجی میں بڑھتی ہوئی برائیاں اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے دوران عوامی شکایات کو پولیس افسران نے تحمل سے اور شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا اور باقی شکایات کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ تقریب کے دوران منشیات کے استعمال اور سماجی جرائم کے خاتمے کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا گیا۔ تھانہ دیوس کے موقع پر کہا گیا کہ ’’یہ تقاریب پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔‘‘
پولیس تھانہ بیروہ میں بھی تھانہ دیوس منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ بیروہ انسپکٹر مدثر نصیر نے انجام دی اور اس اجلاس میں ٹریڈ یونین کے مختلف ممبران، پنچوں، سرپنچوں اور معاشرے کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں بھی تھانہ دیوس کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ایس ڈی پی او چرارشریف سلیم جہانگیر اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چاڈورہ انسپکٹر فردوس احمد نے کی۔ تقریب میں چاڈورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ پولیس اسٹیشن کھاگ میں بھی اسی طرح تھانہ دیوس منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کھاگ انسپکٹر محبوب بانڈے نے کی جس میں کھاگ کے معززین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:Thana Diwas Organise in Doda ڈوڈہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام
ان اجلاس کے دوران شرکاء نے اشیائے ضروریہ کو زائد نرخوں پر فروخت کرنے، ذخیرہ اندوزی، بجلی کی غیر اعلانیہ شیڈول کٹوتی سمیت کئی عوامی اہمیت کے مسائل پولیس حکام کی نوٹس میں لائے ۔ چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ چیئرنگ افسران نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء نے پولیس پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا اہتمام کرے۔
بڈگام پولیس کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام بڈگام پولیس کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام