بڈگام: سماج میں پھیلی منشیات کی بدعت خاص کر نوجوانوں میں اس منشیات کی لت کے مسئلے کے حل کو لے کر بڈگام پولیس نے ڈی پی ایل بڈگام میں پنچوں اور سرپنچوں (پی آر آئی ممبران) کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں 50 سے زیادہ پی آر آئی اراکین نے شرکت کی۔ اس ایک روزہ ورکشاپ میں منشیات کی روک تھام کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرنے اور شرکاء کو ضروری معلومات فراہم کرنے کے علاوہ منشیات کی لت میں مبتلا افراد میں اس کی علامات کی شناخت اور مناسب ابتدائی ردعمل کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کو سمجھایا بھی گیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد خان نے بیداری بڑھانے اور نچلی سطح پر حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے میں پی آر آئی کے اراکین کے اہم کردار پر زور دیا۔ اس سیشن نے شرکاء کو کھلے مکالمے میں مشغول ہونے، تجربات شیئر کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ مس انشا ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر ڈی پی ایل بڈگام کی انچارج نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں انہوں نے منشیات کی بدعت اور اس کی لت کے متعلق روشنی ڈالی۔
Budgam PRI Workshop بڈگام پولیس نے پی آر آئی ممبران کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا - پی آر آئی ممبران کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
بڈگام پولیس نے پی آر آئی ممبران کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جس میں نوجوانوں میں پھیلی منشیات کی لت پر کیسے قابو پایا جائے، اس پر غور وفکر کیا گیا۔
بڈگام پولیس نے پی آر آئی ممبران کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
انہوں نے اس کے علاوہ تمام پہلوؤں پر تفصیلی جانکاری فراہم کی اور اپنی مہارت سے شرکاء کو سنجیدگی کے ساتھ اس کی حقیقی معلومات سے آگاہ کیا۔ اس ایک روزہ ورکشاپ کو منعقد کرنے کے لیے شرکاء کی جانب سے زبردست ردِعمل دیکھنے کو ملا، کیونکہ شرکاء نے منشیات کی لت کے بارے میں جاننے اور اسے سمجھنے میں جو معلومات حاصل کی وہ قابلِ تحسین تھیں جس کا انہوں نے موقع پر ہی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: