بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے پی ایس خانصاحب میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد بڈگام پولیس نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال خانصاحب کے تعاون سے کیا تھا۔ Medical Camp in Khansahab
اس کیمپ کا انعقاد تھانہ خانصاحب اور ایس ڈی پی او آفس خانصاحب میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو بنیادی اور بعض ماہرین صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے شرکت کی اور تعینات پولیس اہلکاروں کا بنیادی طبی معائنہ کیا۔
ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے اپنے پیغام میں پولیس اہلکاروں کے لیے جسمانی اور ذہنی فٹنس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے صحت مند طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے ذاتی صحت اور حفظان صحت کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔
Medical Camp in Khansahab پولیس اسٹیشن خانصاحب میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام
بڈگام کے خانصاب پولیس اسٹیشن میں بڈگام پولیس نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال خانصاحب کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو ماہرڈاکٹروں نے معاونہ کیا۔ Medical Camp in Khansahab
پولیس اسٹیشن خانصاحب میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام
مزید پڑھیں:3rd Narco Coordination Meet: نارکو کوآرڈینیشن میٹنگ کا تیسرا اجلاس منعقد
ایس ایس پی بڈگام نے بڈگام کے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ ہر پولیس اسٹیشن اور دیگر پولیس اداروں میں سہ ماہی بنیادوں پر اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریں۔