بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سائبر کرائمز کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ٹاؤن ہال خانصاحب میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
پروگرام کے دوران مقررین نے سائبر خطرات اور اس سے متعلق جرائم کی مختلف اقسام جیسے شناختی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالکنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے پروگرام میں شامل شرکاء سے اپیل کی کہ وہ OTPs یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ Cyber Crime Awareness Programmeمقررین نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے اور ان پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔