اردو

urdu

ETV Bharat / state

Run For Unity in Budgam وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام پولیس نے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا - Run For Unity in Budgam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے سوموار صبح "راشٹریہ ایکتا دیوس" کے موقع پر بڈگام "رن فار یونٹی" کا انعقاد کیا جسے ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد نے ریلوے روڈ پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Budgam police organised Run For Unity

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 31, 2022, 3:27 PM IST

بڈگام: ضلع بڈگام میں "رن فار یونیٹی" دوڑ کا بڈگام پولیس نے انعقاد کیا۔ اس تقریب کا انعقاد شرکاء اور دیگر کے درمیان قوم کے اتحاد اور سالمیت کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ تقریب 0900 بجے ریلوے اسٹیشن بڈگام سے شروع ہوئی اور تقریباً 2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب میں 200 سے زائد افراد جن میں مختلف عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل تھیں، نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ریلوے اسٹیشن بڈگام میں منعقدہ "پری فلیگ آف تقریب" (رن فار یونیٹی) سے قبل، ایڈیشنل ایس پی بڈگام نے شرکاء سے بات چیت کی اور ان کے سامنے اس بات کا اظہار کیا کہ اس "رن فار یونٹی" کا انعقاد قوم کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے جذبے کو پروان چڑھانا کو بھی منظور نظر رکھا گیا تھا۔ Budgam police organised Run For Unity Here in central Kashmirs budgam district

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام پولیس نے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا

یہ بھی پڑھیں:

جیتنے والوں اور اس تقریب کے شرکاء میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل تھے۔ شرکاء کو "راشٹریہ ایکتا عہد" کا ہلف دلایا گیا۔ لڑکوں کے زمرے میں فیضان رفیق میر نے پہلی، شمیم ​​احمد ڈوم نے دوسری، آصف احمد تیلی نے تیسری، شجاعت علی نے چوتھی اور شاکر احمد ملک نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ وہی لڑکیوں کے زمرے میں روح الفضاء نے پہلی، بسمہ بلال نے دوسری، شگفتہ علی نے تیسری، عمرہ ایوب نے چوتھی اور بازلہ الطاف نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پہلی تین پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 1500، 1000 اور 500 روپے کے نقد انعام کے ساتھ اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ دونوں کیٹیگریز میں چوتھی سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میمنٹوز اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام پولیس نے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام پولیس نے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا
ایس ایس پی بڈگام نے اختتامی کلمات کے دوران تقریب میں شامل ہونے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے "سردار ولبھ بھائی پٹیل" کی 147ویں سالگرہ پر ان کی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی اور ان کی وطن پرستی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "راشٹریہ ایکتا دیوس" اس پیغام کو پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے کہ ملک کے ہر فرد کو ملک کی سالمیت میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام پولیس نے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا
انہوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ملک کی سالمیت اور حب الوطنی کو فروغ دینا چاہیے اور اس پیغام کو سب تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں منعقدہ اختتامی تقریب کے دوران، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے ساتھ اے ایس پی بڈگام، گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بڈگام، نعیم احمد وانی، آر آئی ڈی پی ایل، ایس ایچ او بڈگام پولیس اور دیگر افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details