بڈگام:جموں و کشمیر پولیس کے اور عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے اور منشیات سے پاک بڈگام کو ممکن بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس کی جانب سے پولیس چوکی موچھوا اور پولیس چوکی پکھر پورہ میں PCPG میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس چوکی موچھوا میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت ڈی او پولیس پوسٹ موچھوا ایس آئی ارشاد احمد نے کی۔ جبکہ اسی طرح کی ایک تقریب پولیس پوسٹ پکھر پورہ میں منعقد کئی گئی جس کی صدارت ڈی او پولیس پوسٹ پکھر پورہ انسپکٹر مدثر شفیع نے کی۔
دونوں تقاریب میں متعلقہ علاقوں کے معزز شہریوں، مختلف محلہ کمیٹیوں کے نمائندوں، تاجر و ٹرانسپورٹ یونینز نے شرکت کی۔ ان تقریبات کے دوران شرکاء نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں درپیش مسائل کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا اور ان کے جلد ازالے کے بھی اپیل کی۔ اس کے علاوہ منشیات کی بدعت اور مختلف سرکاری محکموں سے جڑے عوامی اہمیت کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔