بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے بی ایس ایف کے افسران و اہلکاروں کو سائبر کرائم کے بارے میں آگاہ کرنے کے حوالہ سے ایس ٹی سی، بی ایس ایف، ہمہامہ میں ’’سائبر کرائم اویرنس‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس بیداری پروگرام میں ایس ٹی سی، بی ایس ایف ہمہامہ کے افسران اور درجنوں اہلکاروں نے شرکت کی۔ Budgam Police Organised Cyber Crime Awareness programme
گوہر احمد خان، ایڈیشنل ایس پی بڈگام، نے تقریب کی میزبانی کی۔ انہوں نے خطاب کے دوران سائبر کرائم خطرات کی سرگرمیوں جیسے آئیڈینٹیٹی تھیپھٹ (شناختی چوری) مال ویئر اٹیک، رینسم ویئر، او ایل ایکس فراڈ، کے وائی سی اسکیم، انویسٹمنٹ اسکیم، لون آفر فراڈ وغیرہ سمیت دیگر کئی آن لائن سائبر کرائمز کے بارے میں تفصیل سے شرکاء کو بتایا۔ Cyber Crime Awareness programme at STC BSF Airport Budgam