اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Awareness Programme بڈگام میں منشیات سے نجات کے لیے آگاہی پروگرام - ہائیر سیکنڈری اسکول چاڈورہ

بڈگام پولیس نے ہائیر سیکنڈری اسکول چاڈورہ میں 'منشیات کی لت سے بچاؤ' کے موضوع پر یک روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں منشیات سے نجات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

budgam-police-organise-drug-awareness-programme
بڈگام میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام

By

Published : Aug 6, 2023, 5:44 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ہائیر سیکنڈری اسکول چاڈورہ میں 'منشیات کی لت سے بچاؤ' کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے طلبہ اور عملہ کے اراکین نے شرکت کی ہے۔ پروگرام کی میزبانی اسکول کی پرنسپل ہمہ میر اور ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر ڈی پی ایل بڈگام کی انچارج انشا حسن نے کی۔ انہوں نے نشہ آور اشیاء کی نشاندہی کرنے میں اسکول انتظامیہ کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا تدارک کرنے کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
شرکاء نے منشیات کی لت سے بچاؤ اور اس سے سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر توجہ دی گئی۔

مزید پڑھیں:Anti Drugs Campaign منشیات کے مضر اثرات سے نوجوان تباہ

تمام شرکاء نے منشیات کے استعمال سے باز رہنے کا عہد کیا اور ساتھ ہی شرکاء کو اس موضوع پر ایک مختصر فلم دکھائی گئی۔ یہ پروگرام ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد منشیات سے نجات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں بالخصوص منشیات کی بدعت کو ختم کرنے میں شرکاء کا تعاون حاصل کرنا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details