بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محرم الحرام کا جلوس 6 محرم 2023 (25 جولائی 2023 منگل) کو زوری گنڈ سے امام بارگاہ، بڈگام تک برآمد کیا جائے گا جس کے پیش نظر حکام نے ’’عوام الناس اور عزاداروں کی سہولت‘‘ کے لیے ٹریفک ڈائیورشن جاری کیا ہے۔ حکام نے عوام الناس سے سفر کے دوران ڈائیورژن پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
(1) بڈگام سے اچھگام کی طرف ٹریفک ڈائیورژن۔ راضوین، چھون کے راستے چون کراسنگ پر ٹریفک ڈائیورژن۔ ٹریفک کو وڈی پورہ، زوری گنڈ کے راستے بھی موڑا جا سکتا ہے۔ (2) اچھگام سے بڈگام کی طرف ڈاؤن ٹریفک: چھون، راضوین کے راستے ٹھوکر پورہ کراسنگ پر ڈائیورژن جبکہ جلوس کے زوری گنڈ پہنچ جانے کے بعد ٹریفک کو زوری گنڈ - وڈی پورہ روڈ کے راستے موڑ دیا جا سکتا ہے۔ (3)اچھگام - رئیتھن سے جو سری نگر جانے والی گاڑیاں ہے وہ اچھگام - پانزن - چاڈورہ - واتھورہ -کرالپورہ - چھانہ پورہ راستہ اپنا سکتی ہیں اور واپسی بھی اسی روڑ سے ہوگی۔