اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریفک کم کرنے کے لیے بڈگام پولیس کی مہم - گاڑیوں کی غلط پارکنگ

بڈگام میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے لیے بڑگام پولیس نے کل سے مہم شروع کی ہے۔

budgam police
بڈگام پولیس

By

Published : Apr 2, 2021, 7:53 PM IST

بڈگام پولیس نے ایس ایس پی طاہر سلیم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی فیاض گیلانی اور ایس ایچ او بڈگام محبوب کی قیادت میں پولیس نے اولڈ بس اسٹاپ میں غلط طریقے سے گاڑیوں کو پارک کرنے اور دکانداروں کے ذریعہ فٹ پاتھ سامان رکھنے کے خلاف کاروائی کی۔

بڈگام پولیس

پولیس نے اولڈ بس اسٹاپ پر مسافر گاڑیوں کو نئے بس اسٹاپ بڈگام منتقل کیا اور اس دوران کسی بھی گاڑی کو اولڈ بس اسٹاپ پر رکنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ پولیس کی ٹیم لگاتار اولڈ بس اسٹاپ پر تعینات ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی کر رہے ہیں۔

پولیس کی ٹیم لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بھی دکانداروں اور گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ پٹریوں پر سامان نا رکھیں اور گاڑیوں کی غلط پارکنگ نا کریں۔ وہیں پولیس مسافروں سے بھی اپیل کر رہی ہے کہ وہ نئے بس اسٹاپ سے گاڑیوں میں سوار ہوں کیونکہ اولڈ بس اسٹاپ پر کسی بھی گاڑی کو رکنے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: شکایت کے بعد سڑک سے برف کی صفائی

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ مہم اس لئے شروع کی تاکہ لوگوں کو دشواریوں کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے والے افراد کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نیا بس اڈا یہاں پر موجود ہے تو مسافر گاڑیاں وہاں پر ہی رہنی چاہیے تاکہ سڑک ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details