بڈگام پولیس کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مواد بھی بر آمد کیا ہے۔
بڈگام: پولیس نے عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا - بڈگام پولیس کی بڑی کارروائی
بڈگام پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز سوئبگ کے ہرن علاقے میں ناکہ لگایا اور اسی دوران عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کرلیا۔ معاون عسکریت پسند کی شناخت ہاکرمولہ بڈگام کے رہنے والے فیاض احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے اور اس کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص عسکریت پسندوں کو رہائش کے ساتھ ساتھ ان کے سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے اور جانے میں ساتھ دے رہا تھا اور اس کے علاوہ گرفتار شدہ معاون ضلع بڈگام میں ایکٹیو عسکریت پسندوں کے بھی رابطے میں تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔