وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ہمہامہ پولیس چوکی میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان، انشاء حسن (نفسیاتی کونسلر) ایس ڈی پی او بڈگام فیاض گیلانی اور ڈویژنل آفیسر ہمہامہ پولیس پوسٹ انسپکٹر ولایت حسین کی موجودگی میں کم عمر ملزمان اور ان کے والدین سے ایک خصوصی بات چیت کی اور ان کے ساتھ مناسب مشاورت کے بعد چھ کم عمر نوجوان ملزمان کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔
مذکورہ کم عمر نوجوان بدستور قانون سے متصادم تھے اور (جووینائل جسٹس) جے جے ایکٹ کے تحت بند تھے۔ ان کی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ کچھ شرارتی عنصر سے متاثر ہوئے اور اشتعال انگیزی کر رہے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ وہ حیدر پورہ علاقہ میں امن اور سکون کو خراب کرے۔