بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے دو کم عمر لڑکوں کو مبینہ طور مشکوک حالات میں گھومتے دیکھ ان کی کائونسلنگ کے بعد انہیں والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ بڈگام پولیس کے مطابق دونوں نابالغ بچے بس اسٹینڈ بڈگام میں ٹی آر سی سرینگر کے لیے ایک گاڑی کرایہ پر لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ Minors Found in Doubtful Circumstances
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ’’ان دونوں نابالغ بچوں کی حرکات کا مشاہدہ کرنے کے بعد انہیں روک کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔‘‘ پولیس بیان کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران نابالغ بچوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ دونوں اپنے گھروں سے بھاگ کر ضلع بارہمولہ سے ٹرین کے ذریعے بڈگام ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے اور وہ ریاست پنجاب جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔