ڈسٹرک پولیس لائنز بڈگام میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بڈگام پولیس نے ’’کشمیر پریمیئر لیگ‘‘ اپنے نام کرنے والی ’’بڈگام بریوز‘‘ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا۔
تقریب کے دوران ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ دیگر کھیلوں میں بھی دیگر افراد کو شامل کرنے کی ترغیب دیں تاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کی مختلف سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے۔
طاہر سلیم نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیاں کسی بھی فرد کی توانائی کو منفی قوتوں سے دور رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔