بڈگام:وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے ضلع بڈگام کے ان طلبہ کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے ہائر سیکنڈری پارٹ ٹو یعنی بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج میں امتیازی سطح حاصل کی ہے۔ Budgam police felicitates position holders of 12th class pass outs
بڈگام پولیس نے ضلع کے دس ہونہار طلبہ کی عزت افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان دس ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کیا گیا جنہوں نے حال ہی میں اعلان کردہ 12ویں جماعت کے نتائج میں اپنی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ Police felicitates position holders
تقریب کے دوران دس ہونہار طلبا کو نوازا گیا جن میں سہائرہ احد ( جی ایچ ایس ایس ماگام) نے 98.80 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ حالیہ انیس ( جی ایچ ایس ایس بڈگام) نے 98.80 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ منشیبہ سجاد (سیمی بیروہ) نے 98.60 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ مسبح النساء (جی ایچ ایس ایس واڈون) نے 98.60 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ فرہانہ رشید (جی ایچ ایس ایس بڈگام) نے 98.60 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ طیبہ ظہور (جی ایچ ایس ایس بڈگام) نے 98.40 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ آفرمند اشرف (جی ایچ ایس ایس ماگام) نے 98.40 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ ریاض رسول (جمعیت النو سوئبگ) نے 98.20 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ ماریہ ریاض ( جمعیت النور سوئبگ) نے 98.20 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں اور وقیدہ مشطاق (جی ایچ ایس ایس ماگام) نے 98 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ Students of District Budgam who have secured 10 best positions