بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے چوری کا ایک برا معاملہ حل کیا اور ملزم کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 12جنوری 2024 کو پولیس اسٹیشن ماگام میں دکانداروں نے تحریری طور پر شکایت درج کی کہ درمیانی شب نامعلوم افراد نے دکانوں میں نقب لگا کر وہاں سے لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ایک ٹاٹا سومو بھی چرا کر راہ فرار اختیار کی۔
شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 3/2024کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔موصوف ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران چند مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی، جس دوران ملزم حمایت حسین میر ولد محمد حسین میر ساکن یگی پورہ ماگام کو بھی گرفتار کیا گیا۔