اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gang of Burglars Held in Budgam: بڈگام میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا، سات گرفتار - بڈگام میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے چوروں Budgam Police Bust Gang of Burglars کے ایک گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات ارکان کی گرفتاری کے سات لاکھوں روپے کی مسروقہ املاک بھی برآمد کی ہیں۔

بڈگام پولیس نے چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا
بڈگام پولیس نے چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا

By

Published : Dec 4, 2021, 10:42 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے چوروں کے ایک گینگ کا پردہ فاش Budgam Police Bust Gang of Burglars کرتے ہوئے 07 ارکان کی گرفتاری کے سات لاکھوں روپے کی مسروقہ املاک بھی برآمد کی ہیں۔

یکم دسمبر کو پولیس اسٹیشن ماگام کو ایک شخص منصور احمد شیخ والد غلام نبی شیخ ساکن بٹہ پورہ کانہامہ کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی تھیں کہ اگری کلان ماگام میں واقع ان کی ورکشاپ "منصور آٹو موبائلز" میں چوری کی ایک واردات پیش آئی ہے. اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیرِ نمبر 254/2021 درج کر کے قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں تفتیش شروع کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق، ایک خصوصی ٹیم انسپکٹر گوہر احمد ایس ایچ او تھانہ ماگام کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جن کو چوری کا سراغ لگانے کے لیے تشکیل دیا گیا جس کے دوران سخت کوششوں کے بعد کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پکڑا گیا۔ جس دوران ایک ملزم عمران حسن میر ولد منظور احمد میر ساکن ککرپورہ میرگنڈ پٹن نے مذکورہ کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشافات سے اس کے مزید دو ساتھیوں یاور عباس ملک ولد عاشق حسین ملک ساکن لشکر محلہ نشاط اور اعجاز احمد ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن دیور پرہاسپورہ کو بھی گرفتار کیا گیا ان سب نے مجرمانہ سازش رچی اور جرائم کی واردات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ان تینوں ملزمان نے تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے اظہار کیا کہ انہوں نے چوری شدہ مال کہاں چھپایا ہے جس کے بعد پولیس نے ایک سید اختر شاہ ولد سید مصطفیٰ شاہ ساکن پریہاس پورہ پٹن کی تحویل سے مال برآمد کیا جو کہ اس نے اپنے ورکشاپ واقع شادی پورہ کراسنگ میں ڈمب کر کے رکھا تھا۔ اس کیس میں گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنے پر انہوں نے اپنے دوسرے ساتھیوں کا نام بتایا جو اس جرم میں ان کے ساتھ تھے۔

پولیس نے ان مزکورہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے مزید مال ضبط کر لیا ہیں جن ملزمان سے چوری شدہ املاک ضبط کی گئی ان کی شناخت پرویز احمد گورو ولد عبدالاحد گورو ساکنہ نارائن باغ گاندربل اور عرفان حسین صوفی ولد مظفر احمد صوفی ساکنہ ڈب گاندربل کے بطورِ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ جو مزید مال برآمد ہوا ہیں وہ عمران حسن میر کے گھر سے ہوا ہے جو اس نے ٹین کے ایک شڈ میں چھپا کے رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Thieves Arrested in Noida: نوئیڈا میں بدنام زمانہ ٹولی کے دو چور گرفتار

ان ملزمان کی مسلسل پوچھ گچھ کرنے پر مزید ایک افراد جس کا نام ذوالفقار احمد ڈار ولد غلام حسین ڈار ساکن ژیعنہ بل میر گنڈ پٹن کے بطورِ ہوئی ہے نے چوری کی اس واردات میں حصہ لیا تھا۔ ساتھ ہی اپنی نجی گاڑی ماروتی الٹو 800 زیر رجسٹریشن نمبر PB10 AG_9210 کو اس جرم کو انجام دینے میں استعمال کیا ہے۔ اس گاڑی کو وسن کنگن گاندربل سے ضبط کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details