اردو

urdu

ETV Bharat / state

Car Jackers Busted In Budgam بڈگام میں گاڑی چور گروہ کے دو افراد گرفتار - پولیس اسٹیشن چاڈورہ

بڈگام پولیس نے کار چوروں کے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور پانچ کاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ Car Jackers Busted In Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 3, 2022, 7:27 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کے پی ایس چاڈورہ کو ایک اطلاع ملی کہ ایک گروہ غیرقانونی کاروں کی خرید و فروخت کرتا ہے جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اسٹیشن چاڈورہ (بڈگام) نے کار چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا اور ساتھ ہی چوری شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث 02 افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے 05 گاڑیاں بھی ضبط کئی گئی ہیں۔ Car Jackers Busted In Budgam

پولیس کے مطابق یہ کار چوروں کا گینگ دوسری ریاستوں سے چوری شدہ گاڑیوں کو جعلی دستاویزات کے ساتھ اسمگل کرتے اور انہیں یہاں مقامی لوگوں کو کافی سستے داموں پر فروخت کرتے تھے۔ دوران تفتیش، اس گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمین نے پولیس کے سامنے انکشافات کئے جس کی بنیاد پر پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مار کر جعلی رجسٹریشن نمبر اور جعلی دستاویزات والی 05 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی ہیں۔

پولیس نے جو گاڑیاں چھاپوں کے دوران برآمد کی ہیں ان میں ایک ماروتی بریزا، دو ماروتی بیلینو اور دو ماروتی سوئفٹ ہیں۔ پولیس نے گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت محمد یوسف بٹ ولد عبدالرحمان بٹ ساکن کرپورہ چرار شریف اورارشاد احمد شیخ ولد عبدالرحیم شیخ ساکن بگام بٹہ پورہ چاڈورہ کے طور پر بتائی ہیں۔ police busted a gang of car jackers in budgam

کیس کی تفتیش جاری ہے اور مذکورہ کیس میں مزید کچھ افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 135/2022 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details