بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے اراضی پر قبضہ کرنے اور دھوکہ دہی کے الزام میں ایک خاتون پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے اسے جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزمہ کی شناخت شوخی زوجہ غلام رسول ڈار (عرف لسہ شکاری) ساکنہ گنگ بگ، سرینگر کے طور پر کی ہے۔ Budgam police Books Fraudster, land grabber under PSA
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ’’پی ایس اے کے تحت گرفتار کی گئی خاتون نے اپنے مکر و فریب سے لوگوں کو مسلسل بے وقوف بناتی اور دھوکہ دے کر ان سے رقم لوٹتی تھی۔‘‘ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’خاتون سادہ لوح لوگوں کی اراضی فروخت کرنے کے خواہش مند افراد سے ان کی زمینیں خود دھوکہ سے ہتھیا لیتی تھی۔‘‘ Lady land grabber Booked under PSA
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون غنڈوں کی مدد سے مختلف زمین اور جائیداد کے مالکان پر حملے بھی کرواتی تھی اور علاقے کے عام لوگوں کو دھمکیاں دے کر انہیں خوف میں رکھتی تاکہ وہ وہ دب کر رہیں۔ بڈگام پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس اے کے تحت گرفتار کی گئی خاتون (شوخی) ایک لینڈ بروکر غلام رسول ڈار کی زوجہ ہے اور دونوں جعلی ریونیو دستاویز تیار کرکے اراضی پر قبضہ کرکے انہیں فروخت کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر غیرقانونی کام انجام دیتے ہیں۔