چرار شریف کی پولیس کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایکزیکٹیو مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) چرار شریف کی موجودگی میں منشیات فروشی کے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔
پولیس بیان کے مطابق چرار شریف سے تعلق رکھنے والے معراج الدین شاہ کے گھر سے چھاپے کے دوران نو سو گرام چرس جیسی شئی بر آمد کی گئی۔
بڈگام پولیس نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران انہیں گرفتار کیے گئے شخص کے منشیات فروش ہونے کے پختہ ثوب حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص منشیات فروخت کر کے کافی منافع حاصل کر رہا ہے۔