بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔Drug Peddlers Arrested
پولیس اسٹیشن بیروہ کی نفری نے تحصیل دفتر کے نزدیک واقع چیکنگ پوائنٹ پر معمول کے مطابق چیکنگ کر رہے تھے، چیکیگ کے دوران ایک تویرہ گاڑی جو بیروہ سے ماگام کی جانب جارہی تھی کو روکا اور اس گاڑی کی تلاشی کرنے پر بھنگ جیسی اشیاء (چرس) پولیس نے برآمد کی۔ Drug Peddlers in Budgam
منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو موقع پر ہی سیز کر دیا گیا اور ساتھ ہی اس گاڑی کے ڈرائیور سمیت 02 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان مزکورہ منشیات فروشوں کی شناخت فردوس مشتاق احمد ڈار ولد حبیب اللہ ڈار ساکن گوندی پورہ بیروہ اور کلیم اللہ بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکن ژارنگام بیروہ کے طور پر بتائی ہے۔
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا جو کہ این ڑی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Drug Peddlers Arrested: بڈگام پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا - وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام
بڈگام پولیس نے ایک گاڑی جو بیروہ سے ماگام کی جانب جارہی تھی کو روکا اور اس گاڑی کی تلاشی کرنے پر بھانگ جیسی شئے (چرس) پولیس نے برآمد کی۔ Drug Peddlers in Budgam
بڈگام پولیس نے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا