اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ سائکوٹروپک برآمد کیا

بڈگام میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ سائکوٹروپک برآمد کیا Drug Peddlers Arrested

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار

By

Published : Jun 23, 2022, 8:13 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ سائکوٹروپک برآمد کیا ہے۔ Drug Peddlers Arrested


اطلاعات کے مطابق پولیس چوکی ہمہامہ کی ایک پولیس پارٹی باگندر ہمہامہ میں معمول کی گشت کے دوران ایک سکوٹی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK04E-6859 ہے جو گوگو سے باگندر کی جانب آرہی تھی۔ پولیس نے اس کو روکنے کا اشارہ جوں ہی کیا تو سکوٹی پے سوار دو افراد نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم گشتی پارٹی نے ان کا پیچھا کیا اور ایک تدبیر کے ساتھ ان کو پکڑ لیا. Psychotropic substance recovered

پولیس نے جب ان دو افراد کی تلاشی کی تو دورانِ تلاشی ان کی تحویل سے ممنوعہ ادویات کوڈین پھاسپیٹ سیرپ کی 20 بوتلیں برآمد کی۔ پولیس نے گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت آصف شفیع ڈار (عرف ڈوڈہ) ولد محمد شفیع ڈار اور اویس احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ باگندر ہمہامہ کے طور پر بتائی ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 204/2022 درج کی گئی جو کہ این ڑی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details