اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار - منشیاٹ کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی

بڈگام سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے آج دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے ۔ منشات فروشوں سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 10, 2023, 10:57 PM IST

بڈگام:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوگئن کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن کھاگ کی پولیس پارٹی نے پولی تھین کے تھیلے لیکر جانے والے دو افراد کو روکا۔ پولیس پارٹی کی موجودگی کو دیکھ کر دونوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس پارٹی نے ان کا پیچھا کیا اور بڑی تدبیر سے انہیں پکڑ لیا۔

تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے پولی تھین کے تھیلوں میں چھپائی گئی چرس جیسی 270 گرام وزنی چیز برآمد کی۔پولیس نے موقع پر ہی دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت امتیاز احمد بھٹ ولد غلام قادر بھٹ ساکن ہردہ اچھلو ٹنگمرگ اور محمد عامر بھٹ ولد غلام قادر بھٹ ساکن سوگئن کھاگ کے بطور ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت نے ایک ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں سال میں اب تک 22 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:Illegal Excavation in Budgam غیر قانونی کان کنی کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار


واضح رہے کہ پولیس نے 8 مارچ کو ایک منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی نے بدرن کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو (لوڈ کیرئیر) کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران پولیس نے ڈرائیور کے قبضے سے 250 گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام محی الدین شیخ ساکن بدرن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی (آٹو) بھی قبضے میں لے لی۔پولیس نے اس ضمن میں پولس اسٹیشن ماگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details