بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج صبح کے اوقات میں پولیس اسٹیشن بیروہ کو اطلاع ملی کہ کچھ نامعلوم ٹپر ڈرائیور بنہامہ گاؤں میں سرکاری زمین سے غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کر رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے تھانہ بیروہ کی ایک پولیس پارٹی نے مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر سات ٹپر قبضے میں لے کر چھ افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مظفر احمد صوفی ساکن باٹہ پورہ بڈگام، زبیر احمد وانی ساکن گامپورہ، کمیل حسین وانی ساکن پونچھ گنڈ، ولایت حسین لون ساکن پونچھ گنڈ، بلال احمد وانی ساکن سارتھ پورہ، عنایت حسین وانی ساکن سارتھ پورہ بڈگام کو بطور کی ہے ۔پولیس نے اس دوران 7 ٹپر گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔اس ضمن میں پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 46/2023 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دریں اثناہ پولیس نے اوہنگام کے قریب نالہ سکھ ناگ سے بولڈر اور باجری کی غیر قانونی کان کنی کے الزام میں تین ٹریکٹر درائیوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کام میں استعمال میں لانے والے ٹریکٹریز کو بھی ضبط کیا۔گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت محمد الطاف وانی، امتیاز احمد وانی، ساحل احمد تیلی ساکنانن اوہناگام بیروہ کے طور پر بتائی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔