اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام پولیس نے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا - منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

ضلع بڈگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آج مزید تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

budgam police arrested three drug peddlers
بڈگام پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

By

Published : Feb 9, 2021, 6:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آج مزید تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کے قبضے سے دس گرام ہیروئن اور دو لیٹر کوڈین فاسفیٹ برآمد کیا ہے۔

منشیات فروشوں کی شناخت بٹہر بڈگام کے مزمل احمد خان، مختار احمد وانی اور نائدگام سوئبگ کے رفیع احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے موصولہ اطلاع کے بعد سبدن بریج پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی، اس دوران پولیس نے دو مشکوک افراد کو روک کر تلاشی کی، اس دوران پولیس نے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا۔ پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایف آیی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ منشیات کے خلاف بڈگام پولیس نے کارروائی کو تیز کیا ہے اور گزشتہ چند ہفتوں میں منشیات سے وابستہ متعدد افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں، پولیس نے کہا کہ ان کی یہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک ضلع کو منشیات سے پاک نہیں کردیا جاتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details