پولیس کے مطابق انہوں نے ایک مخصوص اطلاع پر کاروائی کی اور شولی پورہ بڈگام میں ناکہ قائم کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مہندرا میکسی ٹرک کو روکنے کو کہا لیکن وہ بھاگ گئے جسکے بعد پولیس نے انکا پیچھا کیا اور گاڑی کو پکڑ لیا۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں ایسے چیمپرس بنائے گئے تھے جو کسی کے گمان میں بھی نہیں آسکتے تھے ۔
لیکن پوری تلاشی کے بعد پولیس نے اس چیمبر کو تلاش کر لیا جس میں ایک سو تین کیلو گرام ڈرگ رکھی گئی تھی۔
گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت شولی پورہ بڈگام کے محمد سلطان بٹ اور عبد الحمید ڈار اور گلستان بارہمولہ کے غلام نبی ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس اسٹیشن بڈگام میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج جر کی گئی ہے اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بڈگام پولیس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آئے اور منشیات فروشی کے خلاف اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ضلع بڈگام کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔