بڈگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک گاؤں میں ریڈ ڈالی جس دوران پولیس نے منشیات فروش کو 43 کلو گرام پاپی سٹرا کے ساتھ گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، بڈگام پولیس نے منشیات سمگلر و منشیات فروشوں کو پکڑنے کی اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دوپہر ضلع کے بادی بگ گاؤں میں نظیر احمد بڈو ولد حبیب بلہ بڈو کے گھر پر ریڈ ڈالی، جس دوران پولیس نے مزکورہ کے گھر سے 43 کلو گرام پاپی سٹرا ضبط کیا۔