بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی سے متعلق موصول ہوئی ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پانچ غیر مقامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Five Non Local Drug Peddlers Arrested بڈگام پولیس نے منشیات فروشوں کے قبضے سے سو کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کرنے کے علاوہ تین گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بڈگام کو ضلع کے نصراللہ پورہ علاقے میں منشیات فروشی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خصوصی ٹیم نصراللہ پورہ روانہ کی گئی جنہوں نے 5 غیر مقامی باشندوں کو گرفتار کیا۔ Five Non Local Drug Peddlers Arrested in Budgam بڈگام پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے غیر مقامی منشیات فروشوں کی تحویل سے 112 کلوگرام وزنی پوست کا بھوسا (فکی) برآمد کرنے کے علاوہ ایک ماروتی کار زیر رجسٹریشن نمبر JK01P 8028، دو مہندرا بیلیرو گاڑیاں زیر رجسٹریشن نمبر PB10GK 0237، اور BP10HT 2263ضبط کی گئیں۔