بڈگام (جموں و کشمیر):معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک گاڑی، جس میں منشیات کو لے جایا جا رہا تھا، کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے پکھر پورہ - زانیگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران آؤٹ پوسٹ ہردہ پنزو کی پولیس پارٹی نے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر (PB01-9331) کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں دو افراد سوار تھے اور دونوں کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے بالترتیب 1200 گرام اور 40 گرام وزنی پوست کا بھوسا اور چرس جیسا پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔
Budgam Police Arrested Drug Peddler بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد - بڈگام میں ناکہ چیکنگ
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے منشیات سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Drug Peddler Arrested in Budgam
گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت ندیم احمد گنائی ولد عبدالرحمٰن گنائی ساکن سونپاہ، بیروہ اور شبیر احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن ورگام بیروہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں بڈگام پولیس اسٹیشن نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 35/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 27 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ علاوہ ازیں ان منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Uri اوڑی میں منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد