اردو

urdu

By

Published : Feb 25, 2023, 12:24 PM IST

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے ضلع کے چاڈورہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Arrested Drug Peddler

budgam
budgam

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے چاڈورہ، گرڈ سٹیشن کے قریب ناکہ قائم کیا اور ناکہ چیکنگ کے دوران پی ایس چاڈورہ کی پارٹی نے مشکوک حالت میں ایک شخص کو گھومتے دیکھ کر اسے رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس پارٹی کے مطابق اس شخص نے ایک بڑا نائیلون بیگ بھی اُٹھا رکھا تھا۔ بڈگام پولیس کے مطابق جوں ہی پولیس پارٹی نے اسے رکھنے کا اشارہ کیا تو اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے جلد ہی پکڑ لیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق اُس شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے نائیلان تھیلے میں چھپایا گیا تقریباً 2 کلو گرام منشیات (سیمی گرائنڈ کینابیسHalf Grinded Cannabis) بر آمد ہوا، جس کے بعد اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار

بعد ازاں پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت محمد اقبال وانی ولد نور محمد ساکنہ گامندر محلہ، چاڈورہ کے طور پر کئی ہے۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 24/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں سال اب تک 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس بڈگام پولیس نے 69 ایف آئی آرز درج کر کے 122 افراد کو منشیات فروشی کے سلسلے میں گرفتار کر لیا تھا اور 19 منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں 15 گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details