بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے خان صاحب علاقہ کے کرالہ پتھری کراسنگ کے قریب یاریخہ کے مقام پر پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران مشکوک انداز میں گھوم رہے ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر دبوچ لیا۔ بڈگام پولیس نے اس شخص کی شناخت غلام حسن شیخ، عرف حسن لالی ولد عبدالغنی شیخ ساکنہ یاریخہ، خان صاحب کے طور پر ظاہر کی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق اس کی تلاشی پر اس کے قبضہ سے50 گرام چرس اور بھنگ پتری 1.8 کلو گرام برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے منشیات ضبط کرکے اسے موقعے پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 70/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن خان صاحب میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔