اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا - منشیات فروش کو ڈاڈورہ کراسنگ کھاگ پر گرفتار کیا

بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک منشیات فروش کو ڈاڈورہ کراسنگ کھاگ پر گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 300 گرام ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہے۔

budgam police arrested a drug peddler
بڈگام پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

By

Published : Jun 8, 2021, 9:59 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس کی جانب سے جاری منشیات کے خلاف مہم کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک خصوصی ٹیم نے ڈاڈورہ کراسنگ کھاگ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا کام انجام دے رہی تھی کہ اسی دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا۔ جس سے تفتیش اور تلاشی لینے کے بعد اس کے قبضے سے 300 گرام ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی۔

پولیس نے گرفتار منشیات فروش کی شناخت شبیر احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی کے طور پر کی ہے جس کا تعلق دالواش کھاگ سے ہے۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details