اطلاعات کے مطابق بڈگام پولیس اور فوج کی 2 آر آر نے ضلع کے ہردملپورہ میں ناکے کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔
بڈگام میں دو مشتبہ افراد گرفتار
مرکزی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بڈگام میں دو مشتبہ افراد گرفتار
گرفتار شدگان کی شناخت واڈون سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار اور ہردملپورہ کے فاروق احمد ملہ ولد غلام محمد ملہ کے بطور بتائی جا رہی ہے۔
ان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے پولیس تھانہ بیروہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 90/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔