بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے بیروہ علاقے میں بدھ کی صبح نالہ سکھ ناگ سے مٹی کی کھدائی کی اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد ایک پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس آؤٹ پوسٹ ہردہ پنزو کی ٹیم نے مخصوص جگہ پر چھاپہ مار کر 2 ٹپر ضبط کرکے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ مزید ایک اور واقعہ میں تلن پورہ علاقے میں گشت کے دوران تھانہ بڈگام کی پولیس پارٹی نے جے سی بی اور 02 ٹریکٹر ضبط کئے۔ جبکہ دو ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔Illegal Excavation in Budgam
پولیس نے گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت یونس احمد ڈار ولد فاروق احمد ڈار ساکن پارتھن۔ اشفاق احمد گنائی ولد عبد الاحد گنائی ساکن شولی پورہ۔ شمیم احمد بخشی ولد محمد سلطان بخشی ساکن جوالہ پورہ۔ ریاض احمد ڈار ولد حبیب اللہ ڈار ساکن جوالپورہ کے طور پور کی ہے۔Budgam Police action on Illegal Excavation